• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سڑکوں کے بعد اسپتالوں میں بھی کھلے گٹر، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر

کراچی (این این آئی)کراچی،سڑکوں کے بعد اسپتالوں میں بھی کھلے گٹر،شہریوں کی زندگیاں داؤ پر ،جناح اسپتال کے اوپی ڈی کمپلیکس کے سامنے کھلا مین ہول، مریضوں اور تیمارداروں کیلئے موت کا کنواں ،شہر قائد کی سڑکوں پر کھلے گٹر تو شہریوں کے لیے موت کے کنویں بن چکے اب اسپتال میں بھی ڈھکن غائب ہونے لگے۔کراچی کی سڑکوں پر بغیر ڈھکن کے کھلے گٹر شہریوں کے لیے موت کے کنویں بن چکے ہیں، جن میں آئے دن شہری گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے یا زخمی ہو جاتے ہیں۔حال ہی میں نیپا چورنگی پر والدین کا اکلوتا بیٹا تین سالہ معصوم ابراہیم اسی کھلے گٹر کی نظر ہو گیا۔ کراچی کی سڑکیں تو سڑکیں اب اسپتال میں بھی مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے لگے ہیں۔شہر قائد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال کی او پی ڈی کمپلیکس کے سامنے کھلا مین ہول حادثات کو دعوت دے رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید