کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں5پوائنٹس کی کمی، 52.51فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت14ارب33کروڑ52لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم بھی 15.38فیصد زیادہ رہا،تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی ، ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا،جس کے بعد تمام اہم سیکٹرز میں خریداری سے ایک موقع پر100انڈیکس1241پوائنٹس بڑھنے سے ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کر گیا،لیکن دوپہر کے بعد اچانک منافع کی خاطر فروخت کا دباو ٔبڑھنے سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور 100انڈیکس 217پوائنٹس تک گھٹ گیا،تاہم اس اتار چڑھاؤ کے بعداختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 4.52پوائنٹس کی کمی سے 169451.86 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔