• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10روزہ راہداری ضمانت منظور

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی دس روز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ دوسری جانب بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ملزمان کے احاطہ عدالت داخلے پر پولیس نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران رجب بٹ اور ندیم نانی والا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے کہا کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ دس دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔ بعد ازاں رجب بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دس دن کے اندر اندر عدالت پیش ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، ڈی پورٹ ہو کر انسان بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔ میرا ویزا کینسل ہوا ہے، ہوم آفس میں درخواست گئی ہے کہ میرے اوپر کیسسز ہیں، میرا دس سال کا ویزا تھا، میرے وکیل نے ریویو کو چیلنج کیا ہے۔ ای سی ایل میں نام سدا بہار نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید