• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی سستی بجلی کے باوجود نیپرا نے کیپکو کا ٹیرف بڑھا دیا

اسلام آباد( اسرار خان )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (KAPCO) کے پرانے پاور پلانٹ کا آپریٹنگ ٹیرف ستمبر 2025کے بعد بھی عارضی طور پر بڑھا دیا ہے تاکہ گرڈ میں ممکنہ عدم استحکام سے بچا جا سکے۔ تاہم نیپرا کے ایک رکن نے اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی سستی بجلی موجود ہونے کے باوجود صارفین پر "ٹیک یا پے" کا بوجھ ڈالنا غیر منصفانہ ہے۔نیپرا نے 1,600 میگاواٹ کے اس پلانٹ کی مدت میں اضافے کو نئے انڈیکیٹو جنریشن کیپسٹی انڈیکیٹو پلان سے مشروط کیا ہے۔ اتھارٹی کا موقف تھا کہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں فوری رکاوٹیں موجود ہیں، اور اسٹیک ہولڈرز نے متنبہ کیا تھا کہ اگر کو بند کیا گیا تو جنوبی پنجاب میں بلیک آؤٹ اور لوڈشیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نیپرا نے اکتوبر 2022 سے دسمبر 2024 تک کے 1.6 ارب روپے کے سوئچ یارڈ چارجز عوام سے وصول کرنے کی کی درخواست مسترد کر دی۔
اہم خبریں سے مزید