• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی خزانہ کے موبائل فون پر عائد بھاری ٹیکسوں پر تحفظات

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سمارٹ موبائل فون پر عائد ٹیکسوں پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے ایف بی آر سے 15مارچ تک رپورٹ طلب کر لی ، ارکان کمیٹی نے موبائل فون پر عائد بھاری ٹیکسوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ، کمیٹی کا اجلاس ایم این اے سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، نوید قمر نے کہا کہ موبائل فون ایک ضرورت ہے ، لگثری آئٹم نہیں ،اس پر ٹیکسوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے، ایم این اے علی قاسم گیلانی نے سمارٹ موبائل فون پر ٹیکسوں کا معاملے اٹھایا، حناربانی کھر ، مرزا اختیار بیگ اور شرمیلافاروقی نے کہ موبائل فون پر عائدٹیکسوں کو حقیقت پسندانہ کیاجائے ،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیا ل نے کمیٹی کو بتایا کہ موبائل فون پر ٹیکس اس کی قیمت کی تناسب سے عائد ہوتا ہے، ممبر کسٹم آپریشن سید شکیل شاہ نے کہاکہ موبائل فون پر 55فیصد تک ٹیکس عائد ہے۔
اہم خبریں سے مزید