اسلام اباد ( فاروق اقدس )برطانیہ سے حکومت کو مطلوب ناپسندیدہ یوٹیوبرز کی وطن واپسی کا آغاز،برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کر کے ڈیپورٹ کر دیا ہے ،ابتدائی معلومات کے مطابق رجب بٹ کے ویزے کی منسوخی کی وجہ ان کی جانب سے جمع کرائی گئی نامکمل دستاویزات بتائی جا رہی ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف پاکستان میں درج مقدمات کو ویزا ایپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر برطانیہ میں ان کا ویزہ منسوخ کیا گیا،ایف ائی ار کے مطابق یہ ایپس صارفین کو لوٹنے میں مصروف ملوث تھیں اور رجب بٹ نے مبینہ طور پر اپنی ویڈیوز بھی ان کی پرموشن کی تھی اس سے قبل رجبٹ کے خلاف لاہور میں توہین مذہب اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے ان پر الزام ہے کہ ان کی لانچ کردہ پرفیوم 295 نے مذہبی عقائد کی توہین اور اشتعال پیدا کیا جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں انہیں اپنے گھر میں غیر قانونی اسلحہ اور شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بعض ذرائع دعوی کر رہے ہیں کہ ان پر سوشل میڈیا پر سیاسی نوعیت کے بعض قابل اعتراض ویڈیو کلپس بنانے کے الزامات بھی تھے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت کے سامنے ائی ہے جب پاکستانی حکومت برطانیہ سے مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور گزشتہ دنوں اسلام اباد میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی۔