• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل مسلسل تیسرے سال صحافیوں کا سب سے بڑا قاتل رہا، آر ایس ایف رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 2025 میں دیگر کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ صحافیوں کو ہلاک کیا۔ رپورٹرس وِدآؤٹ بارڈرز نے منگل کو اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ غزہ میں نسل کشی کی جنگ کرنے والی اسرائیلی افواج 29 فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہیں۔ یہ مسلسل تیسرا سال تھا کہ اسرائیل کو اس این جی او نے صحافیوں کا سب سے بڑا قاتل قرار دیا۔ مجموعی طور پر، اس سال دنیا بھر میں 67 صحافی ہلاک ہوئے، جو 2024 کے مقابلے میں ایک زیادہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید