پشاور (اے ایف پی)کرّم میں پاکستانی چیک پوسٹ پرٹی ٹی پی کا حملہ،6 اہلکار شہید، چار زخمی ہوگئے۔فرانسیسی اور برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ رات گئے کرّم میں افغان سرحد کے قریب چیک پوسٹ پر کیا گیا،فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی،پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی سہولت کاری کی جارہی ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق قبائلی ضلع کرّم میں افغان سرحد کے قریب واقع ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کر دیا، جس میں 6 فوجی جوان شہید اور چار زخمی ہوئے۔