راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، دشمنی نہیں، جب بانی اور بشری بی بی سے ملاقاتیں ہوں گی تو حالات بہتر ہو جائیں گے،بانی سے ملاقات کرنا ہمارا قانونی حق ہے اور ہم عدالت کے حکم کے مطابق یہاں آتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر فیملی اور وکلاء کی ملاقات ہونی تھی لیکن آج بھی روکا ہوا ہے۔منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں، دشمنی نہیں ہونی چاہئے۔