• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف نہیں جانا چاہتے، طلال چوہدری

کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف نہیں جانا چاہتے،حکومت کی جانب سے ”مائنس بانی پی ٹی آئی“ کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ حکومت کی سختیاں حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ، سینیٹر طلال چوہدری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت جمہوری عمل کے تسلسل کی حامی ہے اور کسی صورت ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف نہیں جانا چاہتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا سیاسی طرزِعمل ایسے راستے پر ہے جس کی مثال پہلے ملک میں دیکھی جا چکی ہے۔سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ”مائنس بانی پی ٹی آئی“ کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی بلکہ پی ٹی آئی خود ایسا بیانیہ بنا رہی ہے تاکہ سیاسی شعبدہ بازی کی جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید