• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے خاموشی سے اسلام آباد میں املاک کی قیمت پر نظرثانی کردی

اسلام آباد( مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خاموشی سے اسلام آباد میں جائیدادوں کی ویلیوایشن ریٹس میں نظرثانی کرتے ہوئے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی تازہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس اعلامیے میں نئے ہاؤسنگ منصوبے — جیسے ڈی ایچ اے، ذرتاج ہاؤسنگ، گلبرگ، بحریہ انکلیو، گندھا سٹی، بی-17 وغیرہ — بھی شامل ہیں۔ پوش علاقوں جیسے E-7، F-7، F-6 اور F-8 میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں قیمتیں کم بھی کی گئی ہیں۔ایف بی آر کے جاری کردہ SRO 2392 کے مطابق، غیر منقولہ جائیدادوں کی نئی ’’منصفانہ مارکیٹ ویلیو‘‘ مقرر کر دی گئی ہے۔رہائشی و کمرشل عمارت (سپر اسٹرکچر) کی ویلیو 4000 روپے فی مربع فٹ ہوگی اگر عمارت کی عمر پانچ سال یا کم ہو۔اگر عمارت کی عمر پانچ سال سے زیادہ ہے تو ویلیو 3000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے دیہی علاقوں کی ویلیوایشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)/ ڈسٹرکٹ کلیکٹر اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفائی شدہ نرخوں کے مطابق ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید