اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھریلوڈیٹا جمع کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ڈیٹا تحفظ بارے قانون کی عدم موجودگی میں لوگوں کیلئے کسی کے گھر میں داخل ہونا آسان ہوجائے گا،ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ اب تک 32 ہزار گھرانوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ، کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ این سی سی آئی اےمیں مبینہ کرپشن پرگریڈ 16تا اٹھارہ کے18 افسران کیخلاف ایف آئی آر درج ہے،425ملین روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی ، چیئرپرسن سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ لاجز کی کمیٹی میں ہوا۔کمیٹی نے ڈیٹا کے تحفظ متعلق اقدامات پر نادرااور این سی سی آئی اے میں کرپشن کی انکوائری بارے ایف آئی اے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔