• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، افغانی شہری دو 14 سالہ لڑکیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں افغانی شہری دو 14 سالہ لڑکیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار، ملزم نے مبینہ طور پر لڑکیوں سے آن لائن رابطہ قائم کیا تھا، دو مقدمات درج کرلیے گئے۔ اسکائی نیوز کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق برطانیہ کے علاقے بولٹن میں ایک افغانی شہری کو دو 14 سالہ لڑکیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 28 سالہ سلطانی بکاتاش کو اتوار کے روز ایک فلیٹ میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع پر حراست میں لیا گیا، جس کے بعد اس پر 16 سال سے کم عمر لڑکی سے زیادتی کے دو مقدمات، جنسی حملے اور ’’اسالٹ بائی پینی ٹریشن‘‘ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید