کراچی (نیوز ڈیسک) تین بار عدم شرکت، ششی تھرور پھر راہول گاندھی کی اہم میٹنگ سے غائب, پارٹی قیادت پہلے ہی ان کے حالیہ بیانات اور وزیرِ اعظم کی تعریف جیسے تبصروں پر ناراض، پریشانی بڑھ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ششی تھرور نے لگاتار تیسری بار راہل گاندھی کی کانگریس اہم پیز میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ پارٹی کی قیادت پہلے ہی ان کے حالیہ بیانات اور وزیرِ اعظم کی تعریف جیسے تبصروں پر ناراض ہے، اور ان کی مسلسل غیر حاضری نے شکوک مزید بڑھا دیے ہیں۔