• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید کو ریڈ لائن کراس کرنے پر سزا ہوئی، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید کو ریڈ لائن کراس کرنے پر سزا ہوئی ہے ۔جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ان کا احتساب ضروری ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ یہ ملٹری کورٹ کا فیصلہ ہے،یہ اچھی شروعات ہےـ۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار شہباز رانانے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بنیادی طور پر اصلاحات کا ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگوکررہے تھے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےمزید کہا کہ ہم نے آمریت کا بھی سامنا کیا ہے سیاسی آمر بانی پی ٹی آئی کا بھی سامنا کیا۔ بہت سارے لوگوں نے ن لیگ کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ عوام ہمیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں پنجاب کا کسی صوبے سے موازانہ کرلیں۔ الطاف حسین نے جس طرح بھارت سے مدد لی بھارتی ایجنڈا آگے بڑھایاتو جو جو ایسا کرے گا اس کا احتساب ہوگا نو مئی کیا یہ کوئی سیاسی جماعت کرسکتی ہے ۔ ہماری توجہ عوام کی زندگی بہتر بنانا اور دہشتگردی ختم کرنا ہے۔ جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ان کا احتساب ضروری ہے جن لوگوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا وہ ثاقب نثار ہوں یا کوئی اور ہو اگر اتنے بڑے پوزیشن کے آدمی کو سزا ہوسکتی ہے تو باقی ادارے کیوں خود احتسابی نہیں کرتے اور سب سے زیادہ سہولت کاری ہمیشہ عدلیہ سے ہوتی رہی ہے انہیں بھی اپنے ادارے میں احتساب کرنا چاہئے۔ عمران خان کے بہت سے فیصلے فیض حمید کے مشورے پر تھے کافی چانسز ہیں حکومت سے نمٹنے کے بعد جو کچھ ہوا ان کے مشورے پر ہوا۔

اہم خبریں سے مزید