• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا بھی واپس FIA تبادلہ

کراچی (اسد ابن حسن)این سی سی آئی اے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا بھی واپس FIA تبادلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں تعینات چار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے واپس ایف آئی اے میں تبادلے کر دیئے گئے تھے۔ اب گزشتہ روز ڈائریکٹر ساؤتھ زون کراچی کے عہدے پر تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نواز کا تبادلہ بھی واپس ان کے حقیقی محکمے ایف آئی اے میں کر دیا گیا ہے۔ ان کو ابھی کوئی عہدہ تقویض نہیں کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید