کراچی (نیوز ڈیسک) راجستھان میں پاکستان سے آئے غبارے دیکھ کر کھلبلی مچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق راجستھان کے بیکانیر ضلع میں بھارت پاکستان سرحد کے قریب ایک کسان کے کھیت میں پاکستان سے آئے بینر والے غبارے اترے، جس پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے معائنہ کے بعد انہیں تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق بہاولپور کے قریب سے آنے والے یہ غبارے اکثر ہوا کے بہاؤ کی وجہ سے سرحد پار کر جاتے ہیں۔ ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں اور حالیہ واقعے میں کوئی مشکوک مواد نہیں ملا ۔