اسلام آباد ( فاروق اقدس )ملکی آئین کی چودھویں ترمیم پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظات اور تنقید،14ویں آئینی ترمیم کے تحت امریکہ کا سفر کرنے والے غیر ملکی امریکی شہریوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے خود بخود شہریت حاصل کر لیتے ہیں ،پاکستان میں موجودہ حکومتی اور عسکری قیادت سے غیر معمولی طور پر متاثر دکھائی دینے اور مختلف مواقعوں پر اس کا برملا اعتراف اور اظہار کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیا ان کی جانب سے اپنے ملک میں کیے جانے والے اقدامات سے بھی متاثر ہو رہے ہیں ؟؟ مفروضے کی بنیاد پر ہی سہی لیکن یہ تاثر محض اس خبر سے لیا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں موجودہ قیادت قلیل عرصے میں 26 اور27 ویں ترامیم منظور کرانے کے بعد اب خبر ہے کہ 28 ویں ترمیم پیش کرنے اور منظور کرانے کےلئے موزوں وقت کی منتظر تو دوسری طرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آئین کی 14 وئیں ترمیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں موجود اصول کا استحقاق استعمال غلط طریقے سے ہو رہا ہے۔