• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ خواتین کے 10 فیصد کوٹے کی رپورٹ کیلئے تیسری یاد دہانی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) FBR کی خواتین کے10فیصد کوٹے کی رپورٹ کیلئے تیسری یاد دہانی ، 10نومر پہلا مراسلہ ، 18نومبر اور 2دسمبر کی یاد دہانیوں کے باوجود ڈیٹا تاحال جمع نہ ہو سکا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو، کارپوریٹ ٹیکس آفسز اسلام آباد و کراچی، ڈائریکٹر جنرل ان لینڈ ریونیو سروسز اکیڈمی لاہور، ریجنل ٹیکس آفسز راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، سکھر اور کراچی کے آر ٹی او I و II، اور لاہور، ملتان و کراچی کے لارجر ٹیکس پئیرز آفس کے چیف کمشنرز کو تیسری یاد دہانی جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وفاقی محکموں میں خواتین کے 10 فیصد کوٹے سے متعلق مطلوبہ معلومات اور ڈیٹا فوری طور پر جمع کرایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید