• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹنگز میرا جنون، اس سے کشمیر کاز کو اجاگر کرتی رہوں گی، مشعال ملک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک آزادی کشمیر کے سرگرم رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پینٹنگز میرا جنون، اس سے کشمیر کاز کو اجاگر کرتی رہوں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنیپینٹنگز کی نمائش کے موقع پر کیا جو مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اور معروف بزنس مین اشتیاق بیگ کی رہائشگاہ کے گارڈن میں ہوئی ۔ اس موقع پر مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ مشعال ملک نے اپنی پینٹنگ کی نمائش کیلئے کراچی کا انتخاب کیا ، ہم ان کے مشکور ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یہ پہلا موقع جب ان کی پینٹنگز کی نمائش کا ا ہتمام کیا گیا ، اور ان کی زیادہ تر پینٹنگز ان کے شوہر یاسین ملک اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پینٹنگز سے حاصل آمدنی بھارتی جیل میں قید ان کے شوہر یاسین ملک کے لئے مہم پر استعمال کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید