• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"آپ نے آزادی اظہار کا وعدہ کیا تھا" — جمائمہ خان کی ایلون مسک کو یاددہانی

اسلام آباد/لندن(جنگ نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر عمران خان سے متعلق اپنے پیغامات کی رسائی محدود کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایلون مسک سے ذاتی سطح پر براہِ راست اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں۔جمائمہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری اور قیدِ تنہائی سے متعلق ان کی پوسٹس کو “فلٹر” کیا جارہا ہے، جس کے باعث وہ پاکستان سمیت عالمی سطح پر اپنے مخاطبین تک نہیں پہنچ رہیں۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے انہیں یاددہانی کرائی کہ "آپ نے آزاد اظہار کا وعدہ کیا تھا، نہ کہ ایسا اظہار جسے کوئی سن ہی نہ سکے"۔
اہم خبریں سے مزید