کراچی( اسٹاف رپورٹر)کینیڈین ہائی کمیشن پی آئی اے کے نیٹ ورک میں توسیع کیلئے کینڈین فضائی کمپنیوں کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدوں میں سہولت کاری کرے گا۔ جو قومی ایئر لائن کی بحالی، توسیع اور عالمی سطح پر اس کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پی آئی اے آفس میں سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیّات سے اہم ملاقات کی اور پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، فضائی رابطوں، تجارت، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔