اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان برطانیہ میں سیکورٹی ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہو گیا ۔اس ضمن میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے برطانیہ کی وزیر مملکت (بین الاقوامی ترقی اور افریقہ) برونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی ، پاک-برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ’’اپ سکیل پروگرام‘‘ کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے کے طریقہ کار کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے معاملے پر بھی اہم گفتگو ہوئی۔