کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کے آر ایل ،ساحر ایسوسی ایٹس ، غنی گلاس اور او جی ڈی سی ایل نے اپنے میچ جیت لئے۔ ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں اوجی ڈی سی ایل نے واپڈا کو 67 رنز سے ہرادیا۔ اوجی ڈی سی ایل کے معاذ صداقت نےجارحانہ 110 رنز ( 10 چھکے 7 چوکے ) امام الحق نے 108 رنزبنائے۔ دونوں کے درمیان 159 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی۔ احمد صفی عبداللّٰہ نےتین وکٹیں حاصل کیں۔ واپڈا کے بسم اللّٰہ خان نے 77 احمد صفی عبداللّٰہ 60 اور محمد نعیم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عادل امین نے 42 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ معاذ صداقت پلیئر آف ی میچ قرار پائے۔ کے سی سی اے ا سٹیڈیم میں کے آرایل نے اسٹیٹ بینک کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔کے آر ایل کے شاہ زیب خان 69 ناٹ آؤٹ ، افتخاراحمد 50 ناٹ آؤٹ اور سعد بیگ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ارشد اقبال نے31 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اورپلیئر آف دی میچ رہے۔ نیا ناظم آباد ا سٹیڈیم میں ساحر ایسوسی ایٹس نے سرکاریٹی وی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ فہام الحق نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز ناٹ آؤٹ ، عاصم علی ناصر نے45 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم کے تیمور خان 73 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ رضاء اللّٰہ نے تین وکٹیں لیں۔ فہام الحق پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس نے ایس این جی پی ایل کوایک وکٹ سے شکست دے دی۔ عامر جمال نے 36 رنز ناٹ آؤٹ رنز بنائے ۔عبید شاہ اور شعیب اختر نےتین تین وکٹیں لیں۔ غنی گلاس کے طیب طاہر نے 49 رنزبنائے۔ اطہر محمود نےتین وکٹیں حاصل کیں۔ طیب طاہر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔