• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خواجہ نے تیسرے ایشز ٹیسٹ کیلئے دستیابی ظاہر کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ بدھ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے اپنے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اگلے ہفتے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے خود کو فٹ قرار دیا ہے ۔ دو دن بعد عثمان 39 سال کے ہو جائیں گے، کمر کی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف وہ پنک بال ٹیسٹ نہیں کھیل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دو سال پہلے یا کسی بھی وقت ریٹائر ہو سکتا تھا، تاہم جب تک میری ٹیم میں قدر ہے میں یہاں ہوں اور اپنا کام کر رہا ہوں۔