کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکیم محمد سعید میموریل انٹر اسکول فٹبال چیمپئن شپ 2025 ہمدرد ویلج اسکول نے جیت لی۔ مہمان خصوصی قاضی عارف علی اور محترمہ سعدیہ راشد نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ ہمدرد ویلج اسکول کے میر عبداللہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی،الخیر اسکول کے زوہیب بہترین گول کیپر جبکہ ہمدرد ویلج اسکول کے فرہاد کو تین بہترین گول کرنے کا حقدار قرار دیا گیا۔