کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ منٹگمری جیمخانہ نے زیڈ اے اسپورٹس کو سات وکٹ اور الشہزاد کرکٹ کلب نے ینگ کو آپریٹرز کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا ۔ان میچوں میں محمد معظم ، احسن علی شا ، سبحان شاہد ، دانیال ابرار اور عبدالکبیر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔