• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل لیگ مینز اور ویمنز بی ٹیموں کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے منعقد ہونے والی ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل لیگ کا 2025 اتوار کواسلام آباد میں اختتام ہو گی ۔ مردوں کے فائنل میں مین بی ٹیم نے مین اے ٹیم کو پانچ رنز سے شکست دی، جبکہ خواتین کے فائنل میں ویمن بی ٹیم نے ویمن اے ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرا یا۔ نیشنل لیگ میں 18 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں 10 مردوں اور 8 خواتین کی ٹیمیں شامل تھیں۔ نیشنل لیگ کے ٹاپ 12 مرد اور ٹاپ 12 خواتین کھلاڑیوں کو لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں شامل کیا جائے گا ۔