• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز میں سندھ حکومت کا تعاون قابل ستائش، پی او اے

  کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سکریٹری خالد محمود نے کراچی میں35ویں قومی گیمز کے کامیاب انعقاد پر سندھ حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر، کمشنر کراچی سید حسن نقوی ، سیکیورٹی اداروں کے اعلی حکام کی مدد سے تاریخ کے کامیاب ترین قومی گیمز کا انعقاد ممکن نہیں تھا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں، افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں کمشنر کراچی نے شائقین کو قومی پرچم ، سبز اور سفید ٹوپیاں اور شائقین کو کھانا فراہم کیا جو اچھا عمل ہے۔