• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر جان سینا نے اپنے شاندار ریسلنگ کیریئر کو الوداع کہہ دیا، انہوں نے اپنی آخری فائٹ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے سنیچر نائٹس مین ایونٹ میں لڑی، 17 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن جان سینا نے اپنے آخری مقابلے میں آسٹریا کے اسٹار ریسلر گنتر کا سامنا کیا۔تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ مقابلہ ابتدا سے ہی سنسنی خیز رہا، مقابلے کے بعد جان سینا نے علامتی طور پر اپنے جوتے، آرم بینڈ اور کلائی بینڈز رنگ میں رکھ دئیے، جو ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کی واضح علامت سمجھی جاتی ہے، اس موقع پر رِنگ کے اردگرد موجود ساتھی ریسلرز اور شائقین نے کھڑے ہو کر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسپورٹس سے مزید