• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی انڈر 19 کرکٹ کپتان کا بھی مصافحے سے گریز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دبئی میں ایشیا کپ انڈر19میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھی ٹاس کے وقت بھارتی کپتان نے مصافحہ نہیں کیا۔بھارتی کپتان ایوش مہاترے نے ٹاس کے وقت اپنے سینئرز کی طرح پاکستانی ہم منصب سے روایتی مصافحہ سے گریز کیا۔پاکستانی کپتان فرحان یوسف کے ٹاس جیتنے کے بعد پریزنٹر نے جب انہیں گفتگو کی دعوت دی تو بھارتی کپتان اپنے پاکستانی ہم منصب کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔اس سے قبل دبئی میں ایشیا کپ اور دوہا میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں بھی دونوں کپتانوں اور کھلاڑیوں میں دوریاں دکھائی دیں۔
اسپورٹس سے مزید