• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے پہلے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنیوالے ابوبکرصدیقؓ ہیں، قائدین

لاہور(خبرنگار) سب سے پہلے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے والے وہ سیّد نا ابوبکرصدیقؓ ہیں۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ نے منکرین زکوٰۃ، منکرین ختم نبوت اور فتنہ ارتداد کا قلع قمع کر کے تاریخ کا ایک باب روشن کیاہے۔ اِن خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے عظمت صدیق اکبر ؓکے حوالے سے منعقد ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیّد نا صدیق اکبرؓ وہ شخصیت ہیں جن کے بارے رحمۃ اللعالمین ؐنے فرمایا کہ میں دنیا میں سب لوگوں کے احسانات کا بدلہ چکا دیا ہے۔ ابوبکرؓ وہ واحد آدمی ہیں کہ میں ان کے احسانات کا بدلہ نہیں دے سکتا،قیامت والے دن خود اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان فتنہ ارتداد اور منکرین ختم نبوت کے خلاف کام کر کے سنت صدیقی پر عمل کررہے ہیں۔ ہم نے تحفظ ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے تحفظ سیدنا صدیق اکبرؓ سے سیکھا ہے۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ کے مشن پر عمل کرتے ہوئے آج عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت منکرین ختم نبوت کا پوری دنیا میں تعاقب کررہی ہے۔ جب تک دنیا میں ایک بھی ختم نبوت کا منکر موجود ہے۔ ہم صدیق اکبرؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔
لاہور سے مزید