• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PAS کا پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی تحقیقی خدمات پر گولڈ میڈل کا اعزاز

لاہور(خبرنگار)پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے نامور تحقیق کاروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)کی ایگریکلچر سائنسز، ویٹر نری سائنسز اور جنگلات میں پیشہ وارانہ تحقیقی خدمات کو سرا ہتے ہو ئے گولڈ میڈل2025 - PAS سے نوازا۔ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو ممتاز نیشنل پروفیسر کو ثر عبداللہ ملک نے ایوارڈ پیش کیا جبکہ صدرPAS ڈاکٹرخالد محمود خان اور سیکر ٹری جنرل PAS ممتاز نیشنل پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم بیگ سمیت دیگر معز زین بھی تقریب میں شریک تھے۔ ویٹر نری یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، سٹاف، طلبہ نیز لائیو سٹاک، پولٹری، ڈیری، میٹ اور فارما سو ٹیکل صنعتوں سے سٹیک ہولڈرز کی بڑ ی تعداد نے پرو فیسر ڈاکٹر محمدیونس کی پیشہ وارانہ گرا ں قدر خدمات کو سرا ہا اور گو لڈ میڈل حا صل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
لاہور سے مزید