• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے، فیصل ایوب کھوکھر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے یوسی 109، خیابانِ قائد اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ ان منصوبوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی شامل ہے، جن سے اہلِ علاقہ کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر خیابانِ قائد سوسائٹی کے صدر، جنرل سیکرٹری، ممبران اور بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا اور ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب میں مقامی نمائندے اور معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید