• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم کا آج سے آغاز، 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

لاہور( جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سال 2025 کی پانچویں اور آخری قومی پولیو مہم (این آئی ڈیز ) کا آغازآج سے ہو رہا ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے 2 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اور سپروائزرز ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پنجاب پولیو پروگرام اور ای او سی کوآرڈینیٹر عدیل تصور نے کہا کہ نمایاں کامیابیوں کے باوجود پولیو وائرس اب بھی ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔ وائرس کے خاتمے کے لیے مہمات کا تسلسل اور معیار برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور، جو پولیو وائرس کا مرکزی ذخیرہ علاقہ ہے، وہاں مہم سات روز تک جاری رہے گی، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ مہم چار روز پر مشتمل ہوگی۔ مہم میں 16,605 ایریا انچارجز، 3,991 یونین کونسل میڈیکل افسران ، 84 ہزار سے زائد موبائل ٹیم ممبران، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔عدیل تصور کے مطابق، دیگر صوبوں میں وائرس کی موجودگی کے باوجود 2025 کے دوران پنجاب میں صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ماحولیاتی نگرانی کے نتائج کے مطابق وائرس کی شرح جون میں 43 فیصد سے کم ہو کر نومبر میں 26 فیصد تک آ گئی ہے، تاہم لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب سمیت 16 اضلاع اب بھی متاثر ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 78.72 فیصد مثبت نمونے صوبے کے مختلف علاقوں سے سامنے آئے ، جن میں لاہورسرفہرست ہے ۔
لاہور سے مزید