• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار احمد نقشبندی سچے عاشق رسولؐ اور محافظ ختم نبوت تھے، قائدین

لاہور(خبرنگار)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی قائدین نے مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم علم و عمل کے پیکر سچے عاشق رسولؐ اور محافظ ختم نبوت تھے ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت، دین کی خدمت دعوت وارشاد اور وعظ ونصیحت میں گزری۔انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،ورلڈمرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید ودیگر نے جامعہ معہد الفقیر کے بانی و مہتمم حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین وورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے تمام عہدیداران و کارکنان کوہدایت کی کہ وہ مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کیلئے دعائے مغفرت اورایصال ثواب کا اہتمام کریں۔
لاہور سے مزید