لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی صدارت میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقادکیا گیا۔ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔بورڈ میں قتل، اغواء، چیک ڈس آنر،امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چوری کے 46 مقدمات زیر بحث آئے محمد نوید نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔ تبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے۔