• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے ) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی۔ ترجمان کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے رجانہ، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے ظاہر پیر تک اورلاہورسیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند رکھی گئی ترجمان موٹر ویز پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز فوگ لائٹس استعمال کریں۔
لاہور سے مزید