لاہور( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں600پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔تقریب میں پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر محمد آصف بشیر، ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق، ایم ایس،جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین و دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔