• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان شفیع کھوکھر سپرد خاک، قائم مقام گورنر کا ملک محمد احمد ملک شفیع کھوکھر سے اظہارتعزیت

لاہور،چوہنگ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کو ہنجروال کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں حکمران و اپوزیشن جماعت کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی وفاقی و صوبائی وزراء سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خاں نے گزشتہ روز رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر مرحوم کے گھر جا کر ان کے والد ملک شفیع کھوکھر اور چچا سیف الملوک کھوکھر اور دیگر اہلِخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
لاہور سے مزید