لاہور(خبرنگار)پنجاب کی تین سرکاری یونیور سٹیوں نے تدریس و تحقیق کے شعبے میں باہمی اشتراک کا معاہدہ کیا یے۔ ان میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور شامل ہیں۔ ایم او یوز پر باضابطہ طور پر وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ایس، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر، وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری کی موجودگی میں دستخط کیے گئے ۔