لاہور(خبرنگار) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جنوبی پنجاب میں شدید مون سون سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔ ان میں سے کئی خاندان مناسب امداد نہ ہونے کے باعث اپنے گھروں کی تعمیرِ نو کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں۔