لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مسیحی برادران محکمہ صحت و بہبود آبادی کا اہم جزو ہیں، صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ملازمیں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملات زیر غور آئے-خواجہ عمران نذیرنے کرسمس سے پہلے مسیحی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذیلی ادارے اپنے مسیحی ملازمین کو 23 دسمبر تک تنخواہیں لازمی ادا کریں-ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔