• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منافقین کی شامت آچکی، کام کے وقت دوسرے شہر بھاگ جاتے ہیں، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منافقین باتیں بہت کرتے ہیں کام کرنے کا وقت آتا ہے تو دوسرے شہر بھاگ جاتے ہیں، منافقین کی اب شامت آ چکی ہے ،ضلع غربی سے منافقانہ سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، ہم کراچی والوں کیساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی مومن آباد ٹاؤن میں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی علی احمد جان،پاکستان پیپلز پارٹی کے مختلف عہدیداران، سٹی کونسل کے اراکین، ڈپٹی پارلیمانی لیڈران، یوسی چیئرمین، علاقہ مکین کی بڑی تعداد موجود تھی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ہم ان وعدوں کی تکمیل کی عملی مثال دینے آئے ہیں جو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے عوام سے کئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید