• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، زنا کے ملزم سیاستدان کو ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی، عوام کا احتجاج

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ریپ کے ملزم سیاستدان کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے پر ہنگامہ و احتجاج شروع ہوگیا،سابق رکنِ اسمبلی کلدیپ سنگھر کو ریپ کے جرم پر عمر قید کی سزا ملی تھی، ضمانت کے بعد عوامی تحفظ و نظام انصاف پر اعتمادمزیدکمزور ہوگیا۔بھارت کی دہلی ہائی کورٹ نے سابق حکومتی پارٹی کے رکنِ اسمبلی کلدیپ سنگھر کی عمر قید کی سزا کو معطل کرتے ہوئے مشروط ضمانت دی، جس کے بعد ملک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سنگھر کو 2019 میں نابالغ لڑکی کے ساتھ ریپ کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، مگر ہائی کورٹ نے اسے اس وقت جاری کردہ ضمانت دی جب اس کا اپیل زیر التوا تھی۔ متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان نے عدالت کے فیصلے کو انصاف کے نظام پر دھچکا قرار دیا اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید