• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من و سلویٰ پوائنٹ کا افتتاح، مستحق افراد کو روزانہ دو وقت کھانا فراہم کیا جائیگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے من و سلویٰ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا، جہاں مستحق افراد کو روزانہ دو وقت باعزت انداز میں مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔یہ فوڈ پوائنٹ شہر کا چوتھا مرکز ہے۔ اس سے قبل واپڈا ٹاؤن، گلگشت اور انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم فوڈ پوائنٹس پر ایک وقت میں ہزار سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، جو اس منصوبے کی افادیت اور عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ من و سلویٰ پوائنٹ میں مستقبل میں مزید وسعت اور سہولیات کے اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو سہولت میسر آ سکے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ملتان نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس نیک مشن میں بھرپور تعاون کریں تاکہ دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا سکے اور ضرورت مند افراد کے لیے آسانی پیدا ہو ۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ملتان ایونیو کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی سکیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے منصوبے کی پیش رفت، معیارِ تعمیر اور مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ملتان سے مزید