• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی صوبے کے قیام کی منزل قریب ہے، خواجہ عامر فرید کوریجہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) گدی نشین دربار فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کے قیام کی منزل قریب ہے بلوچ قبیلہ نے صوبے کے قیام کے لیے جو جدوجہد کی ہے وہ جلد رنگ لائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی سماجی شخصیت وسیب تاجر اتحاد ملتان کے سئنیر نائب صدر ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ کے والد بلوچ قبیلہ کے سردار غلام سرور بلوچ گوپانگ مرحوم اور ان کے چچا سردار غلام یاسین بلوچ گوپانگ مرحوم سردار غلام اکبر بلوچ گوپانگ مرحوم کی سالانہ برسی کے اجتماع میں خطاب میں کیا ۔ علامہ محمد ساجد سعیدی اور سردار خالد غفار گوپانگ ،ہ SHOعامر بشیر تھانہ صدر علی پور نے بھی شرکت کی ۔
ملتان سے مزید