ملتان(نمائندہ جنگ) ریوٹس لرننگ اور سنگی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ 2023کی آگاہی کے لئے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ بستی غوثیہ، بستی غریب اآباد، مہندی پور، بستی قریش کی ہوم بیسڈ و ورکرز خواتین، مینارٹی اور ٹرانس جینڈر کے گروپس کے ساتھ یہ سیشن کئے گئے ،ان سے خطاب کرتے ہوئے محمد امین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈپارٹمنٹ ملتان نے کہا کہ ہوم بیسڈ ورکرز کے لئے حکومت پنجاب نے رجسٹریشن کا آغاز کیا ہوا ہے۔ جس سے تمام ہوم بیسڈ ورکرز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ جس میں طبعی سہولیات، کم از کم اجرت، انشورنس، چھٹیوں کی سہولت اور گرانٹس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ورکرز کی حادثاتی اموات کی شکل میں اسے کے پسماندگان کو دس لاکھ کی امداد حکومت کی طرف سے دی جاتی ہے، حکومت ان ورکرز کو اثاثہ تصور کرتی ہے اور ان کی بہتری کے لئے گھر تک سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔ جس میں کاربار بڑھانے کے لئے بلاسود قرضہ کی فراہمی بھی شامل ہے۔