کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد،وزیراعلیٰ نے دی ڈیموکر یٹس پینل کے صدر فاضل جمیلی ،نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان ،جوائنٹ سیکریٹری محمد فارو ق سمیع اور خازن عمران ایوب، گورننگ باڈی کے نو منتخب ارکان عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو،شیما صدیقی ، فریال عارف،جاوید صبا، فریدعالم اور جاوید مہر کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ آزاد اور مضبوط صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی کراچی پریس کلب کے انتخابات نے صحافتی اتحاد اور جمہوری شعور کو اجاگر کیاامید کرتا ہوں منتخب ٹیم صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔دریں اثنامیئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صحافتی برادری نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔