کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیاہے کہ جنوری 2026میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت عوامی رابطہ مہم کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا اور 10لاکھ نئے ممبر بنائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہارانھوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے ایک روزہ سالانہ ”اجتماع ارکان“سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ہزاروں عوامی کمیٹیاں بنائی جائیں گی،کمیٹیوں میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت اورشرکت کو یقینی بناتے ہوئے ان کو موثر اور فعال بنایا جائے گا، عوامی ومحلہ کمیٹیاں اصلاح معاشرہ وکردار سازی،عوامی مسائل کے حل اور حکومتی اداروں سے شہریوں کو ریلیف دلانے کاکام کریں گی اور نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو روکنے کے لیے بھی اپنا کردار اداکریں گی، جماعت اسلامی کے ارکان، ذمہ داران وکارکنان ممبر سازی مہم کو بھرپور اور کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لائیں اور اس مہم کے ذریعے توسیع دعوت،تربیت و تنظیم سازی کے عمل کو تیز اور مربوط بنائیں۔